عمر رسیدہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب سانگھڑ پہنچ گئی

منگل 5 مئی 2015 13:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) عمر رسیدہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب سانگھڑ پہنچ گئی۔ کوندو کی رہائشی 60 سالہ صادقہ پروین اپنے بیٹے نعمان کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ دیہہ کوندو میں زرعی زمین ہے اپنی زمین پر چھوپڑہ بنانے کی کوشش کی تو علاقے کے بااثر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے میرے کپڑے پھاڑ دیئے، پڑوسی دتل خان چاکرانی چھڑانے آیا تو اس پر بھی تشدد کیا جسے سول اسپتال سانگھڑ داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں