سانگھڑ،محکمہ تعلیم کی اہم ترین پوسٹیں گزشتہ دو ماہ سے خالی

جمعہ 8 مئی 2015 14:27

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ضلع بھر میں محکمہ تعلیم کی اہم ترین پوسٹیں گزشتہ دو ماہ سے خالی پڑیں ہیں جس میں گریڈ بیس کی پوسٹ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ہیڈ کوا ٹر (جنرل)بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرایلیمنٹری،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کی دو پوسٹیں ،تحصیل ایجو کیشن آفیسر فی میل سانگھڑ،تحصیل ایجو کیشن آفیسر فی میل کھپرو،تحصیل ایجو کیشن آفیسر فی میل ٹنڈو آدم ،تحصیل ایجو کیشن آفیسر فی میل شہداد پور،تحصیل ایجو کیشن آفیسر فی میل جام نواز علی کی پوسٹیں عرصہ دراز سے خا لی ہیں ۔

(جاری ہے)

تعلیم کے شعبے میں بالاافسران کی عدم مو جودگی کی وجہ سے تعلیم نظام تباہ ہورہاہے افسران کی عدم مو جودگی کا فا ئدہ اٹھاتے ہو ئے سکولوں میں اسا تذہ کی حا ضری صرف 25فیصد رہ گئی ہے ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرنہ ہو نے کی وجہ محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد کے کام ادھورے پڑے ہیں ان کاموں میں پینشن ،ڈیتھ کلیم،اور چھٹیوں جسیے مسا ئل کے لئے ملازمین دھکے کھا نے پر مجبور ہیں ۔شہریوں نے پریم کو رٹ اوراعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں