سانگھڑ کے رہائشیوں کا سنجھورو پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد

منگل 21 جولائی 2015 14:45

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) سانگھڑ کے رہائشیوں کا سنجھورو پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا، خواتین زخمی، سول اسپتال سانگھڑ داخل۔ پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالجبار جونیجو، منظور حسین، محمد علی ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سنجھورو پولیس کے اہلکار سانگھڑ الحیات کاٹن فیکٹری کے نزدیک رہائشی منظور حسین کیریو کے گھر میں داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی کی اور مار پیٹ کی جس سے مسمات نازیہ زوجہ علی خان کیریو اور زین بی بی زخمی ہوگئی جنہیں سول اسپتال سانگھڑ داخل کرایا گیا۔

احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے انتہائی زیادتی کرتے ہوئے خواتین سے مار پیٹ کی۔ دوسری جانب سنجھورو پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک ملزم غلا م کریم کیریو کی گرفتاری کیلئے تعاقب میں پولیس گئی تھی خواتین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں