افسران ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی وستھرائی کے ناقص نظام کو بہتر سے بہتر بنائیں،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعرات 23 جولائی 2015 18:21

سانگھڑ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء )سانگھڑ ایک چیلنج ضلع ہے ضلع کے روڈ راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے محکمہ صحت کا نظام درہم برہم ہے اور بلدیہ کی ناقص کارکردگی زیرو ہے ضلع بھر کے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کریں ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی وستھرائی کے ناقص نظام کو بہتر سے بہتر بنائیں کچرے کے ڈھیروں اور راستوں کی مکمل صفائی کرائیں سانگھڑ کے شہری محبت کرنے والے اور ان کی خدمت کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں میں نے میٹرک بھی سانگھڑ کے ہائی اسکول میں پاس کی ہے ان خیالات کا اظہار نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو نے چارج لینے کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر حاجی عیدو جیلانی کے ہمراہ آنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں سانگھڑ کی عوام کی خدمت کرنے پر خوشی محسوس کروں گا میں نے اپنا بچپن سانگھڑ میں گزارا یہاں کے روڈ راستے دیکھ کر بڑا دکھ ہوا ہے ضلع سانگھڑ کے کسی بھی محکمہ کا پیسہ جو ایک روپیہ بھی ہو گا سانگھڑ پر خرچ کروں گا میں نے تمام محکموں سے رپورٹ طلب کرلی ہے ضلع سانگھڑ کو اور ان کے روڈ راستوں اور شہر میں گند کچرا اور ناجائز تجاوزاتک کو مکمل ختم کیا جائے گا 2011کو سانگھڑ میں سیلاب آنے پر بھاری مشینری کی رپورٹ ملی ہے کہ وہ غائب ہے ریونیو کے عملدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ پیش کریں اس موقع پر سینئر صحافی عاجز منگی،اسلم میمن،انجم آفتاب ،نثار منگریو ،یاسین مغل،منورشاہین،مرتضی منگی،لالہ قادر سریوال،عادل مغل،ظفر حیدری،سروربلوچ ودیگر موجود تھے

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں