محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی، اپ گریڈ اور ٹائم اسکیل کی سمری بھی منظور

بدھ 2 ستمبر 2015 20:31

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سانگھڑ کے ڈرینج ڈویژن 13 سو زائد ملازمین میں خوشی کی لہر ، سیکریٹری کی جانب سے عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنے اپ گریڈ اور ٹائم اسکیل کی سمری بھی منظور، مطالبات ماننے کی یقین دہانی، ملازمین نے احتجاجی تحریک موخر کردی تفصیلات کے مطابق سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن کے وفد کی اﷲ بخش دھامرا ، خان محمدنظامانی، فقیر محمد اعظم کی قیادت میں سیکریٹری اریگیشن سے مذاکرات کئے جس میں سانگھڑاور میرپورخاص ڈویزن کے 13 سو سے زائد ملازمین کی کئی ماہ سے رُکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی اورکچے ملازمین کو مستقل کرنے ، ٹائم اسکیل ، اپ گرینشن کے مطالبات رکھے گئے تھے اس ضمن میں خان محمد نظامانی نے صحافیون کو بتایا کہ سیکریٹری ایریگیشن نے اپ گریشن ، ٹائم اسکیل کی سمری منظور کر کے وزیر اعلی کو بھیج دی گئی ہے اور سیکریٹری کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے والے ڈرینج ڈویژن کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے اور کچے ملازمین کو بھی جلد مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ہم نے اپنے احتجاج کو موخر کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں