سندھ ایریگشن ٹریڈیونین متحدہ فیڈریشن کے سامنے سیکڑوں ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسڑکوں پرآگئے

جمعہ 18 ستمبر 2015 16:24

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) سندھ ایریگشن ٹریڈیونین متحدہ فیڈریشن کے سامنے سیکڑوں ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسڑکوں پرآگئے آفسوں کابائیکاٹ مرکزی رہنماؤں کاخطاب افسران کرپشن میں ملوث ہیں ان کااحتساب کیاجائے اس موقع پرسندھ ایرگیشن ٹریڈیونین متحدہ فیڈریشن کے مرکزی صدرمولوبخش وماہرہ،عینی منگراسی،خان محمدنظامانی،خادم کھوسو،فقیرمحمداعظم،زمان پٹھان،محمدعلی خانن چانڈیو،ذیشان منگوروودیگرنے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے ملازمین تنخواہوں کے حصول کیلئے پریشان ہیں گھروں میں فاقہ کشی پراترچکی افسران کرپشن کرکے انکی تنخواہوں کوہڑپ کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے مطالبہ کیا مزدورکواپ گریڈکرکے ٹائم اسکیل دیاجائے،فوتی کوٹہ دیاجائے ایرگیشن ملازمین کوعلاج معالج کی سہولت دی جائے سرکاری پراپرٹی پرقبضہ ختم کرکے ملازمین کوالاٹ کیاجائے سکھرہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل کرکے منظورکی جائے عارضی ملازمین کو مستقل کیاجائے ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں