سانگھڑ، 16یونین کونسل ایک مونسپل کمیٹی اورتین ٹاؤن کمیٹی کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں کے آزاد امیدواروں نے 375سے زائد فارم جمع کرادیئے

جمعہ 18 ستمبر 2015 16:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) سانگھڑ تعلقہ کی 16یونین کونسل ایک مونسپل کمیٹی اورتین ٹاؤن کمیٹی کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوںآ زاد امیدواروں نے 375سے زائد فارم جمع کرادیئے اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اورفنکشنل مسلم لیگ کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ تعلقہ کی ایک میونسپل کمیٹی 3ٹاؤن کمیٹی جس میں کنڈیاری،پیرومل،ٹنڈومیٹانان،جبکہ 16یونین کونسل جس میں یوسی میان،کوٹ نواب،سیٹھاپیر،ساڈولن،ڈروبازار،بہرم بری،بوبی،جانب ڈھورو،چوٹیاروں،کھڈواری،صدرٹ ،کنڈو،گجری،کلر،شاہ سکندرآباد،پیرکہور،پیپلزپارٹی،فنکشنل مسلم لیگ،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،سنی تحریک سمیت آزاد امیدواروں نے 375سے زائد فارم آخری اطلاعات تک جمع کرائے گئے سانگھڑ میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اورفنکشنل مسلم لیگ کے درمیان ہوگا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں