مخالفین نے سانگھڑ کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا اس کا ازالہ کرینگے،امجد راجپوت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:41

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)مخالفین نے سانگھڑ کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا اس کا ازالہ کرینگے اپنے دور میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے یہ بات فنکشنل مسلم لیگ کے حمایت یافتہ جنرل کونسلر کے امیدوار امجد راجپوت وارڈ نمبر 3 حلقہ میں دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سانگھڑ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے روڈ، نالیاں، گٹر کے علاوہ شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ہمارے مخالفین بڑے عہدوں پر فائز ہوکر کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے حلقہ کی عوام کودھکوں کے سوا کچھ نہیں دیا اب کس حیثیت میں عوام کا سامنا کرینگے`

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں