سانگھڑ ، سرنواری میں نجی سکول کے استاد کا بچے پر تشدد ، بچہ والد کے ہمراہ شکایت لیکر ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گیا

اُستاد پیغمبری پیشہ ،معمولی بات پر بچے پر تشدد کرنا غیر انسانی فعل ہے ،انصاف فراہم کیا جائے ، والد

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ کے قریبی علاقے سرنواری میں نجی سکول کے استاد کا بچے پر تشدد ، تشددکا شکاربچہ والد کے ہمراہ شکایت لیکر ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریبی علاقے سرنواری میں ایک نجی اسکول غازی میں اُستاد نے 7 سالا بچے بلاول سولنگی کو کتاب نہ لانے پر سخت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ڈنڈوں ، مکوں اور تھپڑوں سے بچے کو مارا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا ،اپنی فریاد لے کربچے کا والد حاکم کوسولنگی اپنے 7 سالا اپنے بیٹے بلاول سولنگی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس پہنچ گئے ۔

تفصیلات بتاتے ہوئے اُس نے کہا کہ میرا بیٹا سرنواری کے نجی اسکول غازی میں زیر تعلیم ہے جہاں کتاب نہ لے جانے پر استادا ور اسکول کے پرنسپل نیاز کیریو نے کوڈنڈے ، تھپڑوں سے مار مار کر ادھ موا کر دیا ، بچے زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جا کر علاج کرایا گیا ، اُس کا کہنا تھا کہ اُستاد پیغمبری پیشہ ہے اور معمولی بات پر بچے پر طرح تشدد کرنا غیر انسانی فعل ہے ،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں