5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاناہمارا قومی فرض ہے ، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعرات 5 نومبر 2015 17:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنرعمرفاروق بُلو نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاناہمارا قومی فرض ہے اور اس کام میں کوتاہی برتنے والے ڈاکٹرز وعملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ان خیا لات کا اظہار سول ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر 5 سے 8 نومبر تک پولیو کے خلاف منعقد ہونے والی قومی مہم کا ضلع مین افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے نہ پلانے والے والدین کو معزز شہریوں اور مذہبی رہنماؤں کی مدد سے راغب کیا جائے، بصورت دیگر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف پولیس و رینجرز کے ذرئعے قانونی کاروائی کی جائیگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع کے 5 سال سے کم عمر کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کو پابند کیا جائے کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر آفتاب احمد سومرو نے پولیو مہم کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس 3 روزہ خصوصی مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک کے 3 لاکھ 73ہزار922 بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 829 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 735 موبائیل، 71 فکسڈ اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں رفیوزل کے تعداد کم کرنے ، جن میں 735 موبائیل، 71 فکسڈ اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں رفیوزل کے تعداد کم کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس موقعے پرفوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر گل حسن مگسی، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام علی محمد جونیجو، ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر فاروق اعوان، انچارج ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم ڈاکٹر وشنورام اور دیگر میڈیکل افسراں و پیرامیڈیکل عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں