پیپلزپارٹی سانگھڑ کے رہنماء جمال الدین آرائیں کے بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر درج

پیر 16 نومبر 2015 14:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی سانگھڑ کے رہنماء جمال الدین آرائیں کے بیٹے سعود آرائیں کے قتل کی ایف آئی آر داخل سانگھڑ پولیس نے 2افراد کوگرفتار کرلیا اطلاعات کے مطابق سانگھڑ شہرکے دلبرچوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں پیپلزپارٹی کے رہنماء ضلع کونسل کے ممبر امیدوارجمال الدین آرائیں کے نوجوان بیٹے سعود آرائیں کوقتل کردیاتھا سانگھڑ پولیس نے مقتول کے والد جمال الدین آرائیں کی فریاد پرسات افراد علی ڈنومری،شفیق،آرائیں،وزیرعلی مری،مکھرآصف آرائیں،جمن ،محمدعمرآرائیں ودیگر نامعلوم افراد کے خلاف کیس دفعہ 302داخل کرلیا سانگھڑ پولیس نے 2افراد کوگرفتار کرلیا ایس ایچ او ذوالفقار وگن نے رابطہ پربتایا کہ یگر ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں