سانگھڑ میں سعود آرائیں کے قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:38

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سعود آرائیں کے قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار۔سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنما جمال الدین ارائیں کے بیٹے سعود آرائیں کے قتل کے دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ مقدمہ فنکشنل لیگ کے پانچ رہنماں سمیت سات ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا لیکن اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ سعود ارائیں کے قتل کی واردات بارہ نومبر کو سانگھڑ کے دلبر چوک پر ہوئی۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے دو موٹر سائیکل سوار آگے پیچھے آئے اور ایک گلی میں چلے گئے جونہی سعود آرائیں کی گاڑی وہاں سے گزری ایک ملزم گلی سے باہر نکلا اور انتہائی نزدیک آ کر گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ سنجھوڑو میں چودھری آصف ، شفیق آرائیں عمر آرائیں رئیس وزیر مری سمیت سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے شفیق آرائیں اور ڈنو مری کو گرفتار کر لیا گیا ۔ باقی ملزم پولیس کے ہاتھ نہیں آ سکے ۔ اس واقعے کے بعد سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں