الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں 17دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا

بدھ 9 دسمبر 2015 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 17دسمبر کو کرانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں سیکیورٹی مسائل پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بعد میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 17دسمبر کو ہو گی۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سانگھڑ میں سکیورٹی ایشوز کی بنا ء پر پولنگ روک دی گئی تھی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں