سکھر ،عید الا ضحی پر امن اما ن کی فضاء بحال رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 27 دسمبر 2006 15:21

سکھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) سکھر سمیت با لا ئی سندھ بھر میں عید الا ضحی کے مو قع پر امن اما ن کی فضاء کو بحال رکھنے کیلئے پو لیس نے صوبائی حکو مت کی ہد ا یت پر سیکو ر ٹی پلا ن کے تحت سخت حفا ظتی اقداما ت کر تے ہو ئے پو لیس کو ہا ئی الر ٹ کر دیا ہے اورریجن بھر میں دوسوسے زائد عارضی چو کیا ں قائم کر کے پیٹرولنگ میں اضا فہ کردیا گیاہے۔

خاص طو ر پر جن علا قوں میں قبائلی تنا ز عات جا ری ہیں ان علا قوں میں اقداما ت مزید سخت کردیئے ہیں اور قومی شاہرا ہ انڈس ہا ئی سے پر ڈکیتی کی وارداتوں کے خا تمے مسافر وں کے سفر کو محفو ظ بنانے کیلئے بھی اضافی نفر ی تعینا ت کی گئی ہے اور پو لیس کمانڈ ر ز کی خد ما ت بھی حاصل کی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پرپو لیس نے سکھر سمیت با لا ئی سندھ بھر میں امن امان کی فضا ء بحال کرکھنے کیلئے سخت اقداما ت کر تے ہو ئے پو لیس ہائی الر ٹ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

خا ص طو ر پر قبا ئلی تنا زعات والے علا قوں میں پولیس کو عوام کی جا ن ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کر نے کی ہدایت کی ہے ۔اس ضمن میں ڈی پی اوشکار پو ر مظہر نو ا ز شیخ کی ہد ا یت پر ضلع کے جن علا قوں میں قبائلی تنازعات کا سلسلہ جا ری ہے وہا ں امن امان کی فضا ء بحال رکھنے کیلئے ٹھو س بنیا دوں پر اقدما ت کئے ہیں اورپو لیس کی اضا فی نفر ی کو ان علاقوں اورانڈ س ہا ئی وے پر تعینا ت کیا گیا ہے ۔

ٹی پی او گڈھی یا سین عبدالستا ر پھل کی سربر ا ہی میں علا قے میں جا ری قبا ئلی تصادم کی روک تھا م کیلئے پولیس چوکیوں کے علا وہ پیٹر و لنگ میں بھی اضافہ کیاگیا ہے اور24گھنٹے پولیس کئے جو ا ن علا قے میں پیٹر و لنگ کر رہے ہیں جبکہ سکھر سمیت با لائی سندھ کے دیگر اضلاع میں امن اما ن کی فضا ء بحال رکھنے کیلئے پو لیس نے سخت حفا ظتی اقدامات کئے ہیں اورجر ا ئم کی روک تھا م کیلئے ضلع کے داخلی راستو ں پر پو لیس مشکو ک گا ڑیا ں کی چیکنگ کررہی ہے اورسکھر سمیت دیگر اضلا ع میں عید ا لاضحی کے مو قع پر مساجد اما م با ر گا ہو ں سمیت کا رو با ری مر اکز شہری علا قوں میں پولیس فو ر س کو تعینا ت کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں