سکھر میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم گرفتار‘ دھماکہ خیز مواد برآمد

جمعہ 9 مارچ 2007 13:21

سکھر ( اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور اس کی گرفتاری پر حکومت بلوچستان نے 10لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ ڈی پی او سکھر ظہر نواز کے مطابق سکھر پولیس نے جمعرات او رجمعہ کی درمیانی شب تھرمل کالونی سکھر کے نزدیک جلیل احمد ابابکی کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور یہ ایک رکسے میں جا راہ تھا۔ تلاشی کیدوران ملزم سے ایک دستی بم ‘ ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد ‘ 7 عدد ڈیٹنیٹر اور خود کش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہے۔ مظہر نواز شیخ نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 16فروری کو جن 3 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا تھا ملزم جلیل احمد بھی ان کا مفرور ساتھی ہے ۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم نے کئی نام رکھے ہوئے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم 50 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا اور اس کی 2 سب سے بڑی وارداتیں 2004ء کو سانحہ ڈیرہ مراد جمالی میں محرم کے دوران تھا جس میں 215 افراد مارے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 8جون 2003ء کو کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں جو واقعہ ہوا تھا جس میں 15 ریکروٹ مارے گئے تھے اس میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔ اس کے علاوہ ملزم نے ڈی ایس پی نثار حسین کاظمی کو بھی کوئٹہ میں قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں