انصاف کے بغیر کوئی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، افتخار محمد چوہدری کا سکھر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب

ہفتہ 14 اپریل 2007 23:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2007ء) غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ وہ ہفتہ کی شب یہاں سکھر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لال شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دھرتی ہے یہاں مجھے بہت محبت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عدلیہ جو انصاف فراہم کرنے کا سب سے بڑا ادارہ ہے وہاں سے عوام کو انصاف ملتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں اختیارات کی منصفانہ تقسیم اہمیت کی حامل ہے اس کی افادیت کو کم نہیں کیا جا سکتا وقت کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت میں اضافہ ہوا ہے۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ فرد واحد کی حکمرانی انسانی آزادی کے بنیادی تصورات، شعور، اظہار، مذہب سے متصادم ہے چیف جسٹس نے اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کے کردا کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس موضوع پر بات کر رہا ہوں وہ ملک کا مستقل مسئلہ ہے اس موضوع پر خطاب کا مقصد ملکی آئین کے تحت اختیارات کی تقسیم کا جامعہ تصور پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی تقسیم کے تین بنیادی ستون ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سازی، مقننہ اور عدلیہ کے کردار واضح طور پر متعین اور ایک دوسرے مختلف ہوتا ہے ایک قانون سازی کرتا ہے دوسرا اس پر عملدرآمد یقینی بناتا ہے اور عدلیہ اس کی تشریح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے تمام معاملات میں سرخرو کرے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں