سکھر ۔ ھائی کورٹ کی مداخلت پر چار ماہ سے قید خاتون اور بچی بازیاب ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں

بدھ 27 جون 2007 15:02

سکھر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 جون 2007) ھائی کورٹ کی مداخلت پر چار ماہ سے قید خاتون اور بچی بازیاب کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سکھر سے ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق سندہ ھائی کورٹ سکھر نے ایک درخواست گزار جہانگیر دھاریجو شکایت پر ریڈ کمشنر سیشن جج گھوٹکی کو مقرر کیا جس نے پولیس کی بھاری نفری کے ھمراہ گوٹھ محمد پور میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر چار ماہ سے حبس بے جا میں قید رکھی گئی خاتون نیازمین بیگم اور اس کی معصوم بیٹی عروج کو بازیاب کرانے کے بعد چارملزمان عابد ۔

(جاری ہے)

امتیاز ۔ وحید اور زاھد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بیوہ خاتون نیازمین بیگم نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین اور دیگر املاک کی مالک ہے جس سے مزکورہ املاک زبردستی لینے کے لئے ان کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا جبکہ سیشن جج نے ملزمان کے خلاف خاتون اور بچی کو قید میں رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی ھدایت جاری کر دی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں