سکھر میں قتل کے مجرم کوپھانسی دے دی گئی

جمعرات 28 جون 2007 11:34

سکھر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار28 جون 2007) میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قتل کے مجرم شہزاد ومنگھی کو سینٹرل جیل ون سکھر میں پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

گھوٹکی کے 42 سالہ شہزادو منگھی پر الزام تھا کہ اس نے 2نومبر 1998ء کو شارع فیصل پر اسلام آباد کے ہوٹل منیجر ریٹائرڈ کرنل بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3نے 22 مئی 1999ء کو سزائے موت سنائی تھی۔ سزا کے خلاف سپریم کورٹ اور صدر کو دی جانے والی درخواستیں مسترد کردی گئیں جس کے بعد جمعرات 28 جون کو سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں