ملک بھر کی طرح سندہ میں بھی وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں

جمعرات 6 ستمبر 2007 12:30

سکھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) ملک بھر کی طرح سندہ میں بھی وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ سندہ کے تمام اضلاع سکھر ۔ لاڑکانہ ۔ خیرپور ۔ نوشھروفیروز ۔ نواب شاہ ۔ گھوٹکی ۔ جیکبآباد ۔ کشمور ۔

(جاری ہے)

اور دیگر میں پاکستان بار کونسل کی اپیل پر گو مشرف گو تحریک کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے وکلاء برادری نے ھائی کورٹ اور تمام ماتحت عدالتوں کی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کرکےصدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف احتجاجی مظاہرے نکالے جا رہے ہیں جبکہ سکھر میں ھائی کورٹ بار کے صدر امداد اعوان ۔

شبیر شر اور قربان ملانو کی قیادت میں سیشن کورٹ سے مینارہ روڈ تک سینکڑوں وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے صدر جنرل پرویز مشرف سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں