انتظامی آفسران مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور کارکنوں کو حراساں کرنا بند کریں ورنہ آٹھارہ فروری کے بعد حساب چکانا ہو گا ۔ میاں نواز شریف

ہفتہ 9 فروری 2008 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2008ء) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انتظامی آفسران مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور کارکنوں کو حراساں کرنا بند کریں ورنہ آٹھارہ فروری کے بعد حساب چکانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

سکھر سے نمائندہ کے مطابق میاں نواز شریف نے فون پر این اے سے قومی اسمبلی کے امیدوار حافظ مسرور لطیف سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی گاڑی اور گارڈز سے اسلحہ چھینے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے سکھر انتظامی کو خبردار کیا ہے کہ وہ قاف لیگ کے آلہ کار بن کر ھمارے امیدواروں اور کارکنوں کو حراساں کر نا بند کریں ورنہ آٹھارہ فروری کے بعد قاف لیگ سمیت انتظامیہ کا بھی یوم حساب ہو گا ۔

انکا کہنا تھا کہ جیل ۔دھماکوں اور گولیوں کے خوف سے مجھے اور میرے کارکنوں کو خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات ان کے خاندان کی مرضی کے مطابق ہونے چاہے ورنہ انکے خون کے دھبے عمر بھر حکمرانوں کے دامن پر رہینگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں