سیاسی جماعتوں نے معزول ججز کی بحالی کیلئے جو وعدے کیے ہیں ان کی پاسداری کی جائے گی ، فاروق ایچ نائیک

جمعرات 3 اپریل 2008 14:24

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03اپریل 2008 ) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی کے وعدے پورے کیے جائیں گے ۔ فاروق ایچ نائیک نے سکھر اےئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے وکلاء اور سول سوسائٹی سے معزول ججز کی بحالی کیلئے جو وعدے کیے ہیں ان کی پاسداری کی جائے گی ۔انہوں نے وکلا ء برادری سے اپیل کی کہ وہ معزول ججز کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ جمہوریت کا تسلسل بھی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے کہ جو سسٹم کو چینج کر سکے ۔ گزشتہ حکومت نے اپنے مفاد کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ۔ انھو ں نے کہا کہ حکومت جوڈیشنل سسٹم کو صیحح کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کوجلد اور سستاانصاف فراہم ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگروکلاء برادری صبر کا مظاہر ہ نہیں کرتی تو جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر سکتی ہے۔

دریں اثناء سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری اعتزا ز احسن نے بھی اعلان کیا ہے کہ وزارت قانون کی درخواست کے بعد جسٹس افتخار محمد چوہدری تیس دن تک کسی بھی بار ایسو سی ایشن سے خطاب نہیں کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ معزول ججز کی بحالی کے حوالے سے کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہوچکا ہے ۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے اراکین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے کے لیے نوڈیرو آئے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں