معزول اورحاضرججوں کو کچھ وقت کے لئے بر طرف کیا جا رہاہے ۔اعتزاز احسن

جمعرات 3 اپریل 2008 20:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2008ء) سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ایماء پر ایک آئینی ترمیم کے ذریعے معزول اور موجودہ ججز کو کچھ وقت کیلئے برطرف کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام ججز کی برطرفی کے بعد پارلیمانی کمیٹی دوبارہ ججز بھرتی تعینات کئے جائیں گے اور جن ججز پر اعتراضات ہونگے ،انہیں بطور جج نہیں لیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم ایوان صدر کی سازش ہے جو افتخار محمد چوہدری کو بطور چیف جسٹس نہیں دیکھنا چاہتے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں