سکھر ریجن میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ،15ملزمان گرفتار ،اسلحہ و دیگر سامان برآمد

جمعہ 1 اگست 2008 19:21

کراچی /سکھر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ سکھر ریجن میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 29جولائی سے شروع کئے جانے والے اس آپریشن میں رینجرز نے 15ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے برآمد اسلحہ و دیگر سامان اور ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ پاکستان رینجرز سندھ نے پانچ مقامات پر آپریشن کیا اس سلسلے میں انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ ملاں میاں کے نزدیک پاکستان رینجرز کی موبائل نے دوموٹرسائیکلوں پر سوار 7 افراد (جنمیں دو زخمی تھے)کوچیکنگ کی غرض سے روکا پوچھ گچھ پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تورینجرزنے گھیرا تنگ کرکے انکو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان مارک بائیو گوٹھ میں اوگائیوں قوم کے ساتھ جھگڑا کرکے بھاگے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے دو عدد بارہ بور ڈبل بیرل بندوقیں اور 89 عدد 12بور کے کارتوس برآمد ہوئے دوسرے واقعہ میں پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں گوٹھ سوانجو نزد گھوٹکی پولیس اسٹیشن خانپور میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پولیس کو مطلوب دو ملزم حاجی محبت اور علی گل گرفتار کرلئی گئے ان ملزمان سے دو عددکلاشنکوف  2عدد موٹر سائیکلیں  ایک عدد ٹریکٹر بمعہ ٹرالی اور سوزوکی مہران کے کچھ اسپیئر پارٹس بھی برآمد کئے گئے ۔

پاکستان رینجرز سندھ کی ٹاسک فورس نے محمدقادر نامی ڈاکو کو گرفتار کیا ڈاکوپولیس کو متعدد کیسزمیں مطلوب تھا ۔ڈاکوکا تعلق امیر شاہ (سکھر)رندو مال(شکار پور) یونس عرف سودھورو (جیل میں ) برج لال اور رانالا ل (غوث پور) سے تھا مزید برآن محمد قادر پانچ مختلف کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ایک اور کارروائی میں پولیس اسٹیشن لکھی غلام شاہ گوٹھ وزیر آباد ضلع شکار پور کے قریب پاکستان رینجرز نے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم غلام قادر مہرکو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم نوشہرو فیروز  سکھر اور شکار پور پولیس کو چھ مختلف کیسز میں مطلوب تھا۔ تمام ملزمان کو اسلحہ اور ان سے برآمد سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں