سکھر،رہائشی عمارت منہدم ہونے سے متعدد افراد زخمی

جمعہ 23 جنوری 2009 14:04

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23جنوری2009) سکھر میں بوسیدہ مکان کی عمارت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پندرہ افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے مقامی لوگ کوشاں ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ سول اسپتال میں لائی جانے والی ایک خاتون نے نمائندہ ون ورلد کے نمائندے کوبتایا کہ مجموعی طور پر پچیس افراد اس عمارت میں رہائش پزیر تھے جو ملبے تلے دبے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں