سکھر کے قریب نو ہزار سال قدیم شہر دریافت

جمعہ 23 جنوری 2009 18:46

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23جنوری2009)سکھر شہر کے قریب نو ہزار سال قدیم شہر دریافت ہوا ہے۔یہ شہر اپنے زمانے کا ترقی یافتہ علاقہ بتایا جارہا ہے، جہاں‌ شیشے ،کپڑے اور برتن بنانے کی فیکٹریاں بھی موجود تھیں‌۔ اسے دنیا کی قدیم ترین تہزیبوں میں‌شمار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر غلام مصطفی شر نے ون ورلڈ کوبتایا ہے کہ اس شہر کا نام لکھن جو دڑو ہے جس کا رقبہ بارہ کلو میٹر پر مشتمل ہے۔

یہاں‌رہنے والی قوم تعلیم یافتہ اور مالدار تھی ، جس کے دنیا میں دیگر قدیم اقوام سے تجارتی رابطے تھے۔ لکھن جو دڑو کی مزید کھدائی کا کام جاری ہے ۔ اس کام میں‌ پشاور یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی ،سندھ یونیورسٹی اور خیرپور یونیورسٹی کے آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ اور طلبہ شریک ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں