عراق‘ افغانستان اور پاکستان کا خاتمہ گریٹر اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے، ڈاکٹراسرار

جمعرات 30 اپریل 2009 17:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل ۔2009ء ) عراق‘ افغانستان اور پاکستان کا خاتمہ گریٹر اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے افغانستان کے طالبان کے زیادہ تر اقدامات عوامی و اسلامی امنگوں کے مطابق تھے پاکستان میں کئی عرب ممالک کے جنگجوؤں نے روس کی شکست کے بعد شادیاں کیں اور قیام کرلیا طالبان اقتدار کا وسیع تجربہ نہ رکھنے کے باعث منظم لوگ نہیں تھے بعض افراد سے غلطیاں ہونے کا امکان ہے لیکن انکے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈا ہوا جس میں مغرب کا ہاتھ ہے۔

پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں اسکا وجود خطرے سے دوچار ہے جماعت اسلامی واحد دینی جماعت ہے جو الیکشن کے نظام میں حصہ لینے اور پارٹی کے بعض سخت اصولوں کے باعث وسیع تر عوامی حمایت سے محروم ہے ۔ ان خیالات کااظہار تنظیم اسلامی کے سربراہ اور ملک کے نامور اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد نے این این آئی کوخصوصی انٹر ویو میں کیا اس موقع پر انکے ہمراہ تنظیم اسلامی کے رکن محمد عرفان بھی تھے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسرار احمد نے کہا کہ لفظ طالبان کا مفہوم تاحال متعین نہیں سوائے اسکے کہ اسے طالبعلم سمجھا جائے۔ افغانستان کے طالبان کے بارے میں ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے سو ویٹ یونین کے خلاف جنگ میں معرکہ سرکیا روسی فوج کے خلاف برسر پیکار طالبان کی اکثریت چونکہ اسلامی مدرسوں کے طالبعلموں کی تھی اسلئے انہوں نے افغانستان میں بد امنی پر قابو پانے کے بعد نفاذ شریعت کا مطالعہ بھی کردیا وارلارڈز نے بھی ان کی بات مان لی کابل کا محاصرہ کرنے والے گلبدین حکمت یار کو طالبان پر قابو حاصل تھا اس طرح انکی حکومت قائم ہوگئی جسے شمالی اتحاد نے تسلیم نہیں کیا لیکن طالبان کے زیر اثر 85فیصد حصے پر امن قائم ہوگیا جو مغربی دنیا کو پسند نہ آیاجنہوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ اسلامی نفاذ کے قیام میں ڈنڈے کا استعمال کیا جارہا ہے جیسا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف بات کی گئی طالبان در حقیقت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں وہ لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں اسلئے انہوں نے وہ تمام تعلیمی ادارے تباہ کردیئے جہاں کو ایجو کیشن سسٹم تھا ۔

ڈاکٹر اسرار احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ویسٹ یعنی(وائٹ اینگلو سیکسن پروٹسٹنٹ)مسلمانوں کے اصل دشمن ہیں جسکا گڑھ برطانیہ اور امریکہ ہے جنہوں نے شور مچانا شروع کردیا ہے یہ یہودیوں کے خاص آلہٴ کار ہیں جب افغانستان میں قیام امن اور افیون کی کاشت کے خاتمے کے اقداما ت سامنے آئے تو ان میں کھلبلی مچ گئی ۔ ملا عمر کے ایک حکم پر افغانستان میں افیون کی کاشت روک دی گئی یہ کام امریکہ کروڑوں ڈالر مختص کرکے بھی نہ کرپایا۔

ٹوئن ٹاورز یہودیوں اور نیو کونز عیسائیوں کا کیا دھرا ہے تاکہ اسلام پر یلغار کا جواز پیدا کیا جائے افغانستان کیخلاف جتنی بڑی کولیشن بنی اتنی عراق کیخلاف نہیں بنی گریٹر اسرائیل کے قیام میں پہلا اقدام عراق پر حملہ تھا۔اس منصوبے میں اسرائیل‘ عراق‘ شام‘ فلسطین ‘ لبنان‘ ترکی کا حصہ سعودی عرب میں بشمول مدینہ‘ مصر کا علاقہ سینائی اور بحیرہٴ عرب کا ڈیلٹا شامل ہے انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی اسرائیلی پارلیمنٹ پر گریٹر اسرائیل کا نقشہ بھی بنا ہوا ہے جو انکے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے اسامہ بن لادن‘ پشاورمیں قتل ہونے والاعبد الرحمن رزاق اور عمر عبد الرحمن جو امریکہ کی جیل میں ہے تینوں سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عرب جنگجوؤں کو روس کیخلاف لڑنے کیلئے افغانستان لایا گیا تھا طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان تو اپنے گھروں میں چلے گئے لیکن عرب جنگجوؤں کی بڑی تعداد پاکستان آگئی یہاں انہوں نے شادیاں کیں اور مستقل بسیرا کرلیا اب یہ لوگ مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر مسائل پیدا کر رہے ہیں امریکیوں کے خلاف مقامی طور پر پیدا ہونے والا رد عمل خود کش بم دھماکوں کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ہلکی سی آنچ بھی اسکے امن و امان کو آگ کے شعلوں میں تبدیل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو کچھ ہوا تو پاکستان بھارت کے رحم و کرم پر ہوگا ہم اسلامی انقلاب کے خواہاں ہیں یقین والے ایمان کے بغیر اسلام کا نفاذ ممکن نہیں۔ افغانستان میں انڈیا کے 13قونصل خانے اور نام نہاد بھارتی عالم دین امریکہ کے خاتمے کے نام پر مسلمانوں کو پاکستان کے خلاف مسلح تربیت دے رہے ہیں اور ان میں رقم بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں