انصاف کی فراہمی مسائل کا حل ہے، چیف جسٹس، سوات کے جج گھر بیٹھے ہیں، ہم پر جنگ مسلط ہے، سکھر میں ہائی کورٹ بار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں وکلاء سے خطاب

اتوار 24 مئی 2009 11:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی ۔2009ء) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی مسائل کا حل ہے۔ جبکہ ہم پر جنگ مسلط ہے ۔ سوات کے جج گھر بیٹھے ہیں اوروکلاء کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔ سکھر میں ہائی کورٹ بار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں وکلاء سے خطاب کرتے ہو ئے چیف جسٹس نے کہا کہ سوات کے وکلاء نے عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیاہے اب مصیبت کی اس گھڑی میں وکلاء اپنے سوات کے بھائیوں کی دل کھول کرامداد کریں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سکھر سرکٹ ہاؤس میں جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آج عام شہری ہو یا کوئی بااثر شخص سب انصاف کے متلاشی ہیں اس لئے عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے۔ انصاف کی فراہمی بھی ایک نیکی ہے، انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر بے انصافی کرنے والا اس کرسی کا اہل نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واضح کیا کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ انصاف فراہم کرنے والے کے کام میں غفلت قابل قبول نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔ بااثر افراد جج تک رسائی کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں جو غلط بات ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں