آرٹیکل6کے تحت کارروائی سے پینڈورا بکس کھل جائیگا،خورشیدشاہ

پیر 10 اگست 2009 17:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2009ء) وفاقی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، سابق صدر پروزیر مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے ساتھ مشروط ہے ، جیسا کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اعلان کر چکے ہیں تاہم ان کی ذاتی رائے میں پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے سے ایک نیا پینڈورا بکس کھل جائیگا کیونکہ آرٹیکل 6 کی واضح توضیح کے مطابق آئین توڑنے والے کی معاونت کرنے والے بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے ۔

سکھر میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت دیتی ہے ، اتحادی جماعت کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کو کہا جا رہا ہے تاہم ان کی ذاتی رائے میں آرٹیکل 6 ایک وسیع مفہوم رکھتا ہے کیونکہ سابق صدر پرویز مشرف کو جنرل اور عدلیہ سمیت کئی جانب سے سپورٹ کیا گیا، ان کی تین سال کیلئے توثیق کی گئی، عدلیہ نے انہیں اختیار دیا، ان کی حمایت کرنیوالے بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے ، لہذا تمام پہلوو?ں کو مد نظر رکھا جانا ہوگا تاہم اس کے باوجود یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض نجی ٹی وی چینل کی خبروں کی تردید کرتے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ حکومت ایسا نہیں کرنا چاہتی بلکہ تمام پہلوو?ں کا اظہار کرتے ہوئے صرف اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا تھا اگر پارلیمنٹ متفقہ طور پر چاہے گی تو سابق صدر مشرف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کی جائیگی جیسا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی کہہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں