حکومتی پالیسیوں سےسو فیصد مہنگائی ہو جائینگی، سندھ عوامی الائنس

بدھ 23 ستمبر 2009 19:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23ستمبر۔2009ء) سندھ عوامی الائنس کےرہنما عبدالمجیب پیرزادہ ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ حکومت کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے بجلی گیس اور کھانے پینے کی اشیاء میں سو فیصد اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالمجیب پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ رینٹل پاور پلانٹ سے بجلی سو فیصد مہنگی ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراھی میں نگران حکومت تشکیل دے کر مڈٹرم الیکشن کرائے جائیں ورنہ پورا ملک سستے داموں فروخت کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں