این ایف سی ایوارڈ، صوبوں میں اتفاق رائےہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 27 ستمبر 2009 17:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 ستمبر ۔2009ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی این ایف سی ایوارڈ پر صوبون میں باہمی رضامندی قائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سندھ کی گذارشات پرعمل کیا گیا تو سندھ کو چار چاند لگ جائینگے۔ ان کاکہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرکے اسے دوبارہ لاگو کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ جن امیدواروں نے ٹیچرز کی ملازمت کے لئے سندھ یونیورسٹی سے امتحان دیا تھا ان تیرا ہزار افراد کو آئندہ ہفتے ملازمتوں کے آرڈر جاری کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں