سکھر، دہشت گردی کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

منگل 15 دسمبر 2009 17:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15دسمبر۔ 2009ء) سکھر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دھشتگردی کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

سکھر پریس کلب سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ دھشتگردی کی حالیہ کاروائیوں میں امریکا اور بھارت ملوث ہے، ہمارے حکمران ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کے باوجود بے بس ہیں، ریلی سے جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر حزب اللہ جکھرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں