سکھر، ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف ہندو برادری کا احتجاج

ہفتہ 20 فروری 2010 15:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 فروری۔ 2010ء) سکھر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور گذشتہ روز گھنٹہ گھر کے علاقے میں دن دھاڑے لوٹ مار کیخلاف ہندو برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک پر ٹائر نذر آتش کرکے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گذشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور چوری، ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔ مظاہرین کو اے ایس پی سٹی نے یقین دھانی کرائی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے گی۔ جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ گذشتہ روز گھنٹہ گھر سکھر کےشہید گنج بازار سے تین مسلح افراد نے تاجر سے سات لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں