مشرف محترمہ کے قتل میں ملوث ہوا توگرفتارکرلینگے،خورشید شاہ

جمعرات 22 اپریل 2010 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل ۔2010ء) محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن برانچ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام سامنے آیا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ دو ہزار بارہ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی ماہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے چار گھنٹے تک آجائے گا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ، ایم پی اے جاوید شاہ اور دیگر بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں