ججز کی کمی ،مقدمات میں تاخیر کا سبب قرار

جمعرات 13 مئی 2010 11:50

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13مئی 2010ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ ججز کی کمی مقدمات نمٹانے میں تاخیر کاباعث بن رہی ہے تاہم یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سکھر ڈسٹرکٹ بار کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی کا کہنا تھا کہ وہ وکلا کے مسائل سے واقف ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ججز کی کمی کے باعث مقدمات نمٹانے میں تاخیر ہو رہی ہے، مزید ججز کے آنے سے مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں