کالا باغ ڈیم کے منصوبے پر کوئی سودے بازی منظور نہیں، فرحت اللہ

اتوار 20 جون 2010 18:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20جون۔2010ء) صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے منصوبے پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ،پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری حکومت ہے اور جمہوری حکومت کو مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،غربت کو کم کرنے کے لئے پچاس ارب روپے کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جبکہ کراچی میں ہونی والی ٹارگٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے گفتگو میں کہا کہ شہید بے نظیر کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کااہتمام کیا گیا ہے،مرکزی تقریب سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے اور پارلیمنٹ اپنا کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں