سکھر: جعفر ایکسپریس کا انجن بار بار فیل، مسافروں کا احتجاج

منگل 13 جولائی 2010 18:18

سکھر (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی۔2010ء) سکھر سے کوئٹہ جانے والے جعفر ایکسپریس کا انجن بار بار فیل ہونے پر گرمی کی شدت اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکپریس کا انجن سکھر ریلوے اسٹیشن پر فیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت اور بوگیوں میں پانی کی عدم موجودگی کی خلاف مسافروں کا پٹڑی پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ تین گھنٹے کے بعد دوسرا انجن لاکر جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا گیا تو وہ آرائین ریلوے اسٹیشن کے قریب فیل ہوگیا مسافروں کے احتجاج اور میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تیسرے انجن کے ذریعے جعفر ایکسپریس کو واپهس سکھر اسٹیشن لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں