سکھر ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل ٹیوٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 1 دسمبر 2012 16:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) سکھر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل ٹیوٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیاسکھر پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر ذوالفقار میمن‘ڈاکٹر ذوالفقار شیخ و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں چار سال سے قبل غلام محمد مہر میڈیکل کالج عارضی طور پر جاب فراہم کی گئیں تھیں اب چار سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیاجارہا جبکہ نو ماہ سے ہماری تنخواہیں بھی بند ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کرکے نو ماہ کی تنخواہیں بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ اور ان کے بچے فاقوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں