سندھ پنجاب بارڈر کے قریب ٹرک پر چھاپہ ‘ خود کش جیکٹس‘ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ‘2افراد گرفتار

جمعرات 6 دسمبر 2012 16:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6دسمبر 2012ء) محکمہ ایکسائز کے عملے نے سکھر میں سندھ پنجاب بارڈر کے قریب ایک ٹرک پر چھاپہ مارکر 2افرادکو گرفتار کرکے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کومحکمہ ایکسائز پولیس کے مطابق ٹرک خیبرپختونخواہ سے کراچی لے جایا رہا تھا۔ٹرک سے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔محکمہ ایکسائز پولیس نے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو بھی طلب کر لیا ہے جبکہ پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں