سکھر،دکاندار کو مارنے پر کپڑا مارکیٹ کے تاجروں نے پولیس کے اہلکاروں کی پٹائی کر دی ،دو پولیس اہلکار فرار

اتوار 9 دسمبر 2012 19:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) دکاندار کو مارنے پر کپڑا مارکیٹ کے تاجروں نے تھانہ اے سیکشن پولیس کے اہلکاروں کی پٹائی کر دی ،دو پولیس اہلکار فرار ایک پولیس اہلکار کو پکڑ کر ایس پی سکھر کے سامنے پیش کر دیا ، تاجر زیادتی برداشت نہیں کرینگے سکھر کے معروف کاروباری مراکز کپڑا مارکیٹ میں جواد کلاتھ اسٹور پر تھانہ اے سیکشن پولیس کے تین اہلکار کاروباری لین کی رقم کی وصولی کیلئے شکیل احمد نامی شخص کو گرفتار کرنے پہنچی تو دکانداروں نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے تاجروں سے بات چیت کرنے سے منع کر دیا اور شکیل احمد کو مارپیٹ کر زبردستی اپنے ہمراہ لیجانے کی کوشش کی تاجروں نے مزحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے تاجروں پر اسلحہ تان لیا جس پر کپڑا مارکیٹ کے تاجر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے گیرد گھیرا تنگ کر کے انہیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا تاجروں کی مارپیٹ شروع ہوتے ہیں دو پولیس اہلکار وں نے راہ فرار اختیار کر لی جبکہ تاجروں نے ایک پولیس اہلکار جو کے سادہ لباس میں موجود تھا اسے سخت زردکوب کرنے کے بعد کپڑا مارکیٹ کے صدر کے حوالے کر دیا بعد ازیں کپڑا مارکیٹ کے رہنماؤں نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر اے ایس پی سٹی سکھر کے سامنے پیش کر دیا دوسری جانب کپڑا مارکیٹ کے تاجروں نے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کے خلاف احتجاجاً اپنی دکانیں بند کر دی اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتار ی اور انکوائری کا مطالبہ کیا کپڑا مارکیٹ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کے پولیس اگر تاجروں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم زیادتیاں تو بند کرے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں