سکھر، آ رڈرز نہ ملنے کے با وجود احتجاج کر نے وا لے پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے ہمت نہ ہا ری ، پتھر تو ڑنے کا مظاہرہ

اتوار 9 دسمبر 2012 19:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں حکو مت کی جا نب سے آڑدرز نہ ملنے کے با وجود احتجاج کر نے وا لے پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے ہمت نہیں ہا ری ہے۔

(جاری ہے)

سکھر پریس کلب کے سامنے پی ایس ٹی پا س امیدواروں نے عبد الرشید چنہ کی قیا دت میں آج پتھر تو ڑنے کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ہم نے اس طرح کے کئی اپر من احتجاج کیے ہیں مگر حکو مت یا حکمرانوں کے کا نوں پر و ں تک نہیں رینگی ہے ہم اپنے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ہمیں پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کیے تین سال ہو نے کو ہیں مگر ہمیں آرڈرز نہیں ملے ان کا کہنا تھا کہ سفارش اور رقم کے عیوض نو کریاں فرو خت کر کے حکو مت میرٹ پر ملازمتیں دینے کا جو دعویٰ کر رہی ہے ہماراچھ ماہ سے جا ری احتجاج ان کے میرٹ کی زندہ مثال ہے کو ئی ان سے پو چھے کہ اگر میرٹ پر نو کریاں دی گئی ہیں تو یہ نو جوان کیوں سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ حکو مت تو ایک طرف چیف جسٹس صاحب جو کہ آئے دن سو مو ٹو ایکشن لیتے رہتے ہیں کیا ان کو بھی ہمارا یہ مسئلہ نظر نہیں آتاخدارا وہ اس کا سو موٹو ایکشن لے کر حکو مت سے پو چھیں کہ ہم غریبوں کو آرڈرز کیوں نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں