سکھر میں تاجروں کی ہڑتال جاری، شہر میں کاروباری مراکز بند

پیر 10 دسمبر 2012 11:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10دسمبر 2012ء) سکھر کی کپڑا مارکیٹ میں گذشتہ روز کی پولیس کارروائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔شہر میں تمام کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔سکھر اسمال ٹریڈرز کی اپیل پر کپڑا مارکیٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ اے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن آصف مغل کو معطل کیا جائے اور تاجروں کے خلاف مقدمات خارج کیے جائیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سکھر کپڑا مارکیٹ میں بعض سادہ لباس پولیس اہل کاروں نے لین دین کے معاملے پر تاجر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا،لیکن مزاحمت کرتے ہوئے کپڑا مارکیٹ کے تاجروں نے ایک اہلکار کی ٹانگ توڑ دی اور ایک کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے کپڑا مارکیٹ میں ہوائی فائرنگ ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 37 تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں