سکھر،پی ایس ٹی امیدواروں کی آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال

منگل 11 دسمبر 2012 19:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11دسمبر۔ 2012ء) پی ایس ٹی امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال کی سندھ یونیورسٹی ( پی ،ایس ، ٹی) ٹیسٹ پاس ایکشن کمیٹی سکھر کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورہ سے پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں عبدالرشید چنہ ،زاہد میرانی، نعیم احمد انصاری ، اسد اللہ ، زاہد حسین ،عمران سولنگی نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگوں نے 2008میں پی ایس ٹی ٹیسٹ سندھ یونیورسٹی جامشورہ سے پاس کئے مگرکئی سال گذرنے کے باوجوداور عدالتی حکم ملنے کے بعد بھی ہم لوگوں کو آفر لیٹر نہیں ملے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں کو سیاسی بنیادوں پر آفر لیٹر فراہم کئے جا چکے ہیں احتجاج پر احتجاج کے باوجود وزیر تعلیم جھوٹے دلاسے اور وعدے کر رہے ہیں مگر اس پرعملدرآمد کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث ٹیسٹ پاس امیدوار ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں آفر لیٹر (نوکری ) نہ ملنے کی صورت میں اب تو ہمارے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو چکے ہیں انہوں نے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ وفا نبھاتے ہوئے آفر لیٹر جاری کریں بصورت دیگر نوکری کی عدم فراہمی کے باعث ہم لوگ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں