سکھر، انتظامیہ کے عملے نے تفریحی مقامات پر لگے درخت کاٹنا شروع کر دیئے ،ناقص منصوبہ بندی کے تحت تفریحی مقامات پر نصب لائٹ ، بینچ ، گھاس ، ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء)سکھر انتظامیہ کے عملے نے تفریحی مقامات پر لگے درخت کاٹنا شروع کر دیئے ،ناقص منصوبہ بندی کے تحت تفریحی مقامات پر نصب لائٹ ، بینچ ، گھاس ، ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ لکڑیوں کی مانگ میں جس قدر اضافہ ہوتا ہے ویہی انتظامیہ کی جانب سے تفریحی کیلئے آنے والی فیملی کو دھوپ فراہم کرنے کے لئے پارکوں میں لگے ہوئے درختوں کی کٹائی شروع کر دی جاتی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے ان درختوں کی کٹائی کے لئے بنائی جانے والی حکمت عملی انتہائی غیر موئثر اور ناقص ہوتی ہے اور درخت کاٹنے والے عملے کی زرا سی لاپرواہی کے باعث تفریحی مقامات کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سکھر انتظامیہ کی جانب سے سکھر کے تفریحی مقامات محمد بن قاسم پارک ودیگر پرنصب قیمتی درخت کاٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا درختوں کی کٹائی کے باعث تفریحی مقامات پر لگائی جانے والی کئی بینچ اور گھاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور حال ہی میں لگائی جانے والی نئی ٹائلز بھی ٹوٹ گئیہیں سکھر انتظامیہ کی زرا سے لاپرواہی کے سبب تفریحی مقامات پر لگے بلند درخت کے گرنے سے آس پاس کے کئی درختوں کی شاخیں بھی انتہائی کمزور ہو گئی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے شہریوں و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ درختوں کی کٹائی کے دوران انسانی جانوں سمیت تفریحی مقامات پت نصب قیمتی اشیاء کی حفاظت کی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں