سکھر، سرد ہوائیں چل پڑیں ، سردی میں اضافہ ، گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی،شہر کی فٹ پاتھوں پر قبضہ ،شہری سڑکوں پر

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء)سکھر میں سرد ہوائیں چل پڑیں ، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی،شہر کی فٹ پاتھوں پر قبضہ ،شہری سڑکوں پر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے سردی میں اضافے کے بعد جہاں گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ویہی ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرم کپڑوں کے ریٹ میں اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقے سمیت شہر امیر وں نے بھی لنڈا بازار کر رخ کرنا شروع کر دیاشہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے اپنی ضروریات کے مطابق گرم کپڑے خریدنے شروع کر دیئے فٹ پاتھوں پر قائم لنڈا بازارجیسے (امریکن بازار ) بھی کہا جاتا ہے پرانے گرم کپڑے فروخت کرنے والوں نے شہر کے تمام فٹ پاتھوں پربھی قبضہ کرلیا ہے،مینارہ روڈ ، شکارپور روڈ ، بیراج روڈ اور دیگر علاقوں میں ٹھیلوں اور فٹ پاتھوں پرپرانے استعمال شدہ گرم کپڑے فروخت کرنے والوں نے آدھی سڑک کو گھیر لیا ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں