سکھر، نکاسی آب نظام موجود نہ ہونے سے علاقے میں گندگی کے ڈھیر اور نالیوں میں کھڑا بدبودار پانی علاقے کی زینت بن گیا

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) سکھر شکارپور روڈ پرواقع آبادکالونیوں میں نکاسی آب نظام موجود نہ ہونے کے باعث علاقے میں گندگی کے ڈھیر اور نالیوں میں کھڑا بدبودار پانی علاقے کی زینت بنا ہوا ہے جس کے باعث بچوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شکار پورروڈ پرواقع المدینہ،اللہ آباد،مبارک اور پیر گوڈری کالونیوں میں ہزاروں افراد کی آبادی ہوتے ہوئے بھی نکاسی آب کا کوئی نظام موجود نہیں تین سال قبل منتخب نمائندوں کے منظور نظر ٹھیکیدار نکاسی آب کیلئے کھڈے کھود کر ڈالے جانے والے پائپ آدھے میں چھوڑ کر غائب ہوگئے جب سے آئے روز بچے کھڈو ں میں گرتے ہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے اعلی حکام کو کئی بار در پیش مسائل سے آگاہ کیا گیا مگر آج تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے میدان میں کھڈا کھود کر نکاسی آب کا انتظام تو کرلیا ہے مگر وہاں کھڑے گندے اور بدبو دارپانی کے باعث علاقے میں مچھروں اور مکھیوں کا راج ہے جس سے وبائی امراض پھوٹنے کے خطرات سروں پر منڈلا رہے ہیں علاقے کی گندگی اٹھوانے کیلئے جب بھی نساسک انتظامیہ سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہاں سے چائے پانی کی فرمائش آجاتی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اگر بروقت ان کالونیوں میں نکاسی آب کے انتظام کا بندوست نہیں کیا گیا تو وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ کسی بھی وقت درست ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں