پیپلز پارٹی نے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، عوام مایوس نہ ہو ،تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد فنکشنل لیگ کی قیادت میں ملک اور غریب عوام کو ان بحرانوں سے نجات ملے گی، سندھ کی اہم شخصیات فنکشنل لیگ میں بہت جلد شمولیت کا اعلان کر کے عوام کو خوشخبری دینگے ،مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کی معززین علاقہ سے گفتگو

پیر 24 دسمبر 2012 18:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ملک سمیت غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا عوام مایوس نہ ہو تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے بہت جلد فنکشنل لیگ کی قیادت میں ملک اور غریب عوام کو ان بحرانوں سے نجات ملے گی، سندھ کی اہم شخصیات فنکشنل لیگ میں بہت جلد شمولیت کا اعلان کر کے عوام کو خوشخبری دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں منگی برادری کے رہنما لیا قت منگی کی جا نب سے برادری کے ہمراہ فنکشنل لیگ میں شمو لیت کے مو قع منگی برادری کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک سمیت سندھ کی بقاء اور سلامتی کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی موجودہ حکومت فنکشنل لیگ کے ایک جلسے سے خوفزدہ ہے ابھی تو وقت شروع ہو ا ہے جب نااہل حکمران فنکشنل لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ڈر کر رہ فرار اختیارکرینگے فنکشنل لیگ کے تمام رہنما و کارکنان پیر پگارا کی قیادت میں متحد و منظم ہیں کارکنان فنکشنل لیگ کے فکر و فلسفے کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں مزید کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی کا رکردگی پر الیکشن لڑنے کی با ت کر تی ہے تو اس کی کا رکردگی سب کے سامنے ہے جبکہ اس نے سندھ تقسیم کا جو کام کیا ہے اس پر تو سندھ کے عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے فنکشنل لیگ اور پیر صا حب پگا ڑا کی صورت میں پیپلز پارٹی کو تبدیلی نظر آ گئی ہے جس کو سندھ کے عوام بھی محسوس کر چکے ہیں کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھے انہوں نے منگی برادری کے معززین کو فنکشنل لیگ کے قائد پیر پگارا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئیفنکشنل لیگ میں شمولیت پر مبارکبا د دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سکھر میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں