حکومت سیاسی بلیک میلنگ کا شکار ہو چکی ہے، اسے عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں ،کراچی میں وقفے وقفے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، تحفظ اہلسنت لانگ مارچ دہشت گردی کی کمر توڑ دیگا،اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کااجلاس سے خطاب

منگل 25 دسمبر 2012 20:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی بلیک میلنگ کا شکار ہو چکی ہے اور اسے عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں ،کراچی میں وقفے وقفے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی ناکامی کو منہ بولتا ثبوت ہے تحفظ اہلسنت لانگ مارچ دہشت گردی کی کمر توڑ دیگا ان خیالات کا اظہار انہوں محمد بن قاسم پارک میں تحفظ اہلسنت لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے منعقد سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ داروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کے کراچی کے حالات خراب کر کے ملکی معشیت کو بدترین نقصان پہنچایا جا رہا ہے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے موجودہ حکومت ان کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے اگر سیاسی مفادات کی جنگ ہے تو ہمارے کارکنان کو کیوں قتل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کو کمزروری نہ سمجھا جائے ہم نے ہر موڑ پر صحابہ کا دفاع کیا ہے اور کرتے رہے گے تحفظ اہلسنت لانگ مارچ کے زریعے ملک میں امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گے مارچ کی بدولت غیر محفوظ لوگوں کا احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے گا عوام اہلسنت تحفظ لانگ مارچ کے سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کریں اور لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کرے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں