سندھ میں خسرہ سے ایک اور چل بسا،دو ہفتوں میں 25بچے جاں بحق

جمعرات 27 دسمبر 2012 11:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27دسمبر 2012ء) سندھ میں خسرہ میں مبتلا ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔اب تک سکھر،کشمور،شکار پور اور جیکب آباد میں 80بچے انتقال کرچکے ہیں۔کشمور کی تحصیل تنگوانی کے گوٹھ مارو نندو انی میں خسرہ میں مبتلا ایک اور بچہ انتقال کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2ہفتوں میں خسرہ سے 25بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔محکمہ صحت اوردیگرذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شکارپور میں 15،ضلع جیکب آباد 12 اور ضلع سکھر میں 28بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوکر فوت ہوئے ہیں۔ سرکاری طورپر خسرہ سے بچوں کی ہلاکت کی مجموعی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں