دہشت گردی کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، قمر زمان کائرہ

جمعرات 27 دسمبر 2012 16:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27دسمبر 2012ء) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، بات چیت کا عمل ماضی میں بھی کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ماضی میں صوفی محمد سے بھی معاہدہ کیا تھا لیکن جو بھی بات چیت ہوگی وہ آئین اور قانون کے دائرہ کار میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کو آئین کے مطابق نگراں حکومت قائم ہوجائے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا طاہر القادری شوق سے جلسہ کرسکتے ہیں، جمہوریت میں سب کو اجازت ہے، لیکن جلاوٴ گھیراوٴ کسی کو نہیں کرنے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ملزمان کا چالان پیش کیا جاچکا ہے، ایک قاتل ڈرون حملے میں مارا گیا جبکہ باقی جیل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں