فاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر سکھر میں ریاست اور سیاست کے چکر میں الجھ کر رہ گئے

جمعرات 27 دسمبر 2012 19:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27دسمبر۔ 2012ء)وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر سکھر میں ریاست اور سیاست کے چکر میں الجھ کر رہ گئے ،گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میٰڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ریاست اور سیاست کی بات آئی تو وہ ان دونوں کے درمیان فرق کرنے میں الجھ گئے اور بات تبدیل کردی ، جبکہ گفتگو کے دوران وہ اتنے جذباتی ہوگئے کہ موٹر وے پولیس کی نفری بھی یاد نا رہی اور ایک دفعہ چوبیس سو پچاس تو دوسری مرتبہ پجیس سو پچاس کہ گئے جس پر وہاں موجود صحافی مسکرا کر رہ گئے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں